کراچی (نیوز رپورٹر) ضلع غربی کے علاقے منگھوپیر میں قائم سرکاری اسکولوں کی زبوں حالی کا کمشنر کراچی نے نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق علاقہ سماجی ورکر عبدالغنی کی درخواست اور نشاندہی پر کمشنر کراچی اقبال میمن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ زین العابدین نے اے ڈی سیII2 غلام دستگیر اور بائیو میٹرک ڈسٹرکٹ ویسٹ کے انچارج سید فراز ودیگر نے تعلقہ ایجوکیشن گڈاپ ٹائون محمد حسن مہر ، رانا افضال ، سر حسن گبول کے ہمراہ سرکاری اسکولوں کو درپیش مسا ئل اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کا جائزہ لینے کیلئے منگھوپیر سرمستانی محلے میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمود گوٹھ 2 و دیگر اسکولوں کا ہنگامی دورہ کیا ۔اسکول میں طلباء وطالبات کی زیادہ تعداد اور بچوں میں تعلیم کا شوق دیکھ کر خوش کا اظہار کیا تاہم 1 ٹیچر اور 2 کمروں پر مشتمل کلاس روم اور فرنیچرز نہ ہونے پر فوری ٹیچرز اور اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمشنر کراچی اور چیف منسٹر سندھ کو سفارشات ارسال کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر انہوں نے حاضری رجسٹراور اساتذہ کی کارکرگی کا جائزہ لیا جبکہ زیر تعلیم بچوں سے سوالات بھی کیے۔مقامی سماجی تنظیم منگھوپیر سخی سلطان ویلفیئر کے چیئرمین سماجی کارکن عبدالغنی ، علی راجا ، نور محمد جان ، غلام مرتضٰی اکبر جان ودیگر نے اسکول اور علاقے کا تفصیلی دورہ کرایا اور مسائل کی نشاندہی بھی کی جس پر اعلی افسران نے علاقہ مکینوں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
منگھوپیر کے سرکاری اسکول کی زبوں حالی پر کمشنر کراچی کاسخت نوٹس
Jan 22, 2022