مہنگائی، بیروزگاری،غربت سے  عوام مر رہی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک میں مہنگائی بیروزگاری اور غربت سے عوام مر رہی ہے، وزیر اعظم کو ٹوئٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہیے۔اپنے بیان میں  ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب قوم کے ساتھ پھر ٹویٹ کے ڈرامے ، مالی سال 2018میں جی ڈی پی گروتھ6اعشاریہ 1تھی ، اب 5اعشاریہ 57پر ٹوئٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا  آپ بے شرمی اور ڈھٹائی سے ٹوئٹ کر رہے ہیں ، ملکی تاریخ کے بلند ترین پچاس ارب کے قرضے لینے پہ بھی ٹوئٹ کر دیتے ہیں۔نون لیگ کی ترجمان نے کہا کہ تین سال میں ساٹھ لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے پہ بھی ٹوئٹ کر دیتے ، تین سال میں 2 کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دینے کا بھی ٹوئٹ کر دیتے ۔تاریخی مالیاتی خسارہ 4400ارب پر پہنچ رہا ہے اس کا بھی ٹوئٹ کر دیتے ، مہنگائی 22فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، اس کا ٹوئٹ بھی کردیتے؟ ۔

ای پیپر دی نیشن