اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ میں قحط الرجال کا یہ عالم ہے کہ مریم اورنگزیب معیشت پر بھاشن دیتی ہیں،کووڈ19 کے بعد سے پاکستان کا نارمیلسی انڈیکس میں دوسرا نمبر ہے۔ مریم اورنگزیب کے بیان پر انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک طرف عالمی اداروں کی رپورٹس ہیں اور دوسری طرف شریف خاندان کے ذاتی غلاموں کے جھوٹ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی الف ب سے نابلد شریفوں نے ملکی معیشت کو تباہی کی نہج پر لا کرچھوڑا، سمدھی اکائونٹنٹ کے ذریعے ملک کا بیڑا غرق کرنے والے آج مفرور ہیں، دی اکانومسٹ کی کل کی رپورٹ ن لیگ کے منہ پر طمانچہ ہے۔