اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت سمیت ہر شعبہ کورونا وائرس کی وبا سے قبل کے نارمل حالات میں واپس آگیا ہے۔ وزیر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عالمی جریدے اکانومسٹ نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق50ممالک کے نارمیلسی انڈیکس میں پاکستان کو دنیا میں دوسرے نمبر پر قرار دیاہے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اب بھی ہم اومیکرون میں احتیاط جاری رکھیں گے ۔
معیشت کروناسے قبل کے نارمل حالات میں واپس آگئی،فرخ حبیب
Jan 22, 2022