حاجی ملک وزیر محمد درویش صفت انسان تھے،  ایم مقصود قریشی 

Jan 22, 2022

  گوجرخان (نامہ نگار)پیپلز پارٹی تحصیل گوجر خان کے سینئر رہنماؤں ایم مقصود قریشی حاجی چوہدر ی اورنگزیب سید شبر عباس ایڈووکیٹ راجہ شفیق نقیبی قاضی ظفر اقبال ملک سلطان اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ پوٹھوہار پریس کلب گوجر خان کے بانی بابائے صحافت حاجی ملک وزیر محمد خطہ پوٹھوہار کے عظیم سپوت دیانتدار فرض شناس انسان تھے ان کو گوجر خان کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے انہوںنے قلم کی طاقت سے ہمیشہ علم جہاد بلند کیا جس پر انتظامیہ نے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بھی درج کئے لیکن وہ ان کی پرواہ کیے بغیر گوجر خان کی تعمیر وترقی کیلئے اپنی قلم کی طاقت کو استعمال کرتے رہے انہوں نے ہمیشہ غریب عوام کے لئے اپنے آپ کو وقف کر رکھا تھا ان کا خلا پر کرنا مشکل ہے گوجرخان کے شہری ان کی صحافتی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے دعاگو ہیں

مزیدخبریں