گالم گلوچ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج 

 کلر سیداں (نامہ نگار) محمد عظمت بٹ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز صبح کے وقت اپنی اہلیہ جو سکول ٹیچر ہیں بچوں کے ہمراہ سکول چھوڑنے جا رہا تھاکہ میزان بنک کلر سیداں کے سامنے سڑک کے درمیان ایک کیری ڈبہ کھڑا تھا۔میں نے جیسے ہی اس کے آگے سے اپنی گاڑی نکالی تو کیری ڈبہ کے ڈرائیور نے ہارن بجانا شروع کر دیا،میں نے سمجھا شاید کوئی ایمرجنسی ہو گئی ہے۔میں نے اپنی گاڑی روک لی شیشہ نیچے اتار کر وجہ پوچھی تو کیری میں موجود ڈرائیور نے مجھے گندی گالیاں دینی شروع کر دیں اور کیری سے اتر کر مجھ پر حملہ آور ہو گیا اور غلیظ زمان کا استعمال کرتے ہوئے یہ بھی احساس نہ کیا کہ میرے ساتھ فیملی بھی ہے۔سڑک پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کر کے میری جان بخشی کروائی۔

ای پیپر دی نیشن