فتح جنگ میں تجاوزات مافیا کا راج ،سڑکیں سکڑ گئیں ،پیدل گزرنا محال

Jan 22, 2022

 فتح جنگ (نامہ نگار ) فتح جنگ انتظامیہ کی عدم توجہی سے  شہر میں تجاوز ات مافیا کا راج ہے پختہ اور عارضی تجاوزات کے باعث شہر کی سڑکیں سکڑ گئی ہیں گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار کے باعث پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے شہر سے گزرنے والی بین الصوبائی شاہراہوں کھوڑ روڈ کوہاٹ روڈ اٹک روڈ پنڈی روڈ کے علاوہ مصروف ترین بازار تھانہ روڈ ،تحصیل روڈ ،سکول روڈ ،گلی مسجد نئی ملاں بخاری ،گلی پرانا پنجاب بنک ،مین چوک ،گرلز کالج روڈ ،پہلوان چوک سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کی بھر مار ہے جبکہ ریڑھی بانوںنے شاہراہوں اور بازاروں میں ریڑھیاں لگا کر گاڑیوں کا گزرنا اور پیدل چلنا دشوار بنا دیا ہے شہر کی گلیوں بازاروں چوک چوراہوں پر ریڑھی بانوں کا قبضے جما کر کاروبار کئے جا رہے ہیں انسداد تجاوزات کا عملہ اور میونسپل کمیٹی کے افسران کی تجاوزات مافیا سے ملی بھگت کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ چکی ہیںسرکاری اہلکار تجاوزات مافیا کا خاتمہ کرنے کی بجائے ان کو تحفظ دیتے ہیں چیف آفیسر اور دیگر افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلہ کے بعد مسائل مزید بڑھ گئے ہیں شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر راولپنڈی ڈویثرن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں