کھوڑ ، زیادہ قطرکی لائینیں ڈالنے کے بجائے پلاسٹک کی لائینیں ڈال دی گئیں 

  کھوڑ(نامہ نگار)کھوڑ شہر محلہ ریشم خان کے سوئی گیس نادرن کے صارفین ظہیر الدین ،نعیم الدین ،محمد عمران اوربابو شفقت نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے محلہ جو کھوڑ شہر سے بی ایچ یو تک ایک کلومیٹر کے ایریا میں کافی عرصہ سے گیس کے کم پریشر کا مسلہ درپیش ہے یہ خرابی تب سے ہے جب سے لوہے کی گیس لائن تبدیل کرکے پلاسٹک کی لائن ڈالی گئی مبینہ طور پر مقررہ قطر سے کم قطرکی لائینیں ڈالیں گئیں جسکی وجہ سے گیس کا پر یشر انتہائی کم ہو گیا ہے یہ شکایت کافی عرصہ سے محکمہ سوئی گیس فتح جنگ جی ایم سوئی گیس نادرن اسلام آبا دتک صارفین اپنی شکایت درج کروا چکے ہیں مگر  اس مسلہ کا کوئی حل نہیں کیا گیا مین لائن کم قطر کی ڈالنے کی وجہ سے یہ مسئلہ دونوں آبادیوں کھوڑ کمپنی اور کھوڑ شہر کو پیش آرہا ہے جبکہ جن محلوں کی لائینیں تبدیل کی گئیںان کو سب سے زیادہ مسئلہ درپیش ہے اس وقت بھی گیس کا پریشر برائے  نام ہے اور لوگ گیس کا کم پریشر ہونے کی وجہ سے لکڑیا ں جلا کر گزارا کررہے ہیں ۔کھوڑ شہر محلہ ریشم خان کے باسیوں نے ویزاعظم پاکستان وفاقی وزیر گیس اور ایم ڈی لاہور جنرل منیجر اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسلے کوفوری طور پر حل کیا جائے اور گیس پورے پریشر کے ساتھ مہیا کی جائے 

ای پیپر دی نیشن