ملک دشمن عناصر مذموم عزائم میں کا میاب نہیں ہو سکتے،قاضی اکبر

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت) سابق امیدوا ر برائے صوبائی اسمبلی قاضی احمد اکبر نے لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر اس طرح کی کاروائیاں کر کے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ان خیالات کا اظہارا نہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قاضی احمد اکبر نے کہا کہ سانحہ لاہور سے قیمتی جانوں کے ضیاع سے دکھ ہوا انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے گی انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے پاکستانی قوم پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن