کلر سیداں (نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیدا ں میں میڈیکل آفیسر سمیت مزید سات افراد کورونا کی زد میں آ گئے۔اس طرح کلر سیداں ہسپتال میں کورونا کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 12 ہو گئی ہے جن میں سے چار اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ہیں۔میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر توقیر مقصود کے مطابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ولید احمد،سکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر خدیجہ شکیل،و ارڈ سرونٹ سونیا وارڈ،چارج نرسز کرن،ساجدہ کوثر،وارڈ سرونٹ ارسلان اور فارماسسٹ حمزہ رشید کی رپورٹس مثبت آنے پر انہیں دو ہفتوں کیلئے آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے نتیجے میں بغیر ماسک پہنے آنے والوں کے اوپی ڈی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور صرف ایسے افراد کا چیک اپ کیا جاتا ہے جو کرونا ایس او پیز کیساتھ ساتھ ویکسی نیٹڈ بھی ہوں ۔یاد رہے کہ کورونا کا شکار ہونے والے ان لوگوں میں سے کئی اس سے پہلے بھی کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب یہ دوبارہ اس کی زد میں آئے ہیں۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مزید سات افراد کورونا کی زد میں آ گئے
Jan 22, 2022