سردار علی ضیا ء کی شاہد خاقان، خواجہ آصف، رانا ثنااللہ، نوید بھٹی سے ملاقات

 مانکیالہ (نامہ نگار)سردار علی ضیا خان فرام سان فرانسسکو امریکہ کی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان اور لیگی راہنما راولپنڈی نوید بھٹی سے ملاقات اور پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی شخصیت سردار علی ضیا خان نے ن لیگ کی پالیسیوں سے اتفاق کرتے ہوئے گزشتہ روز اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے ملاقات کی، ملاقات میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان اور لیگی ر ہنما راولپنڈی نوید بھٹی شامل تھے، اس موقع پر سردار علی ضیا خان نے باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ صرف لیگی قیا دت میں موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...