قومی شناختی کارڈکوصحت کارڈکادرجہ دینا خوش آئند، حاجی ریاض 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت ) تحر یک انصاف تحصیل ٹیکسلاضلع راولپنڈی کے سینئراورسرگرم رہنماء حاجی ریاض حسین اعو ان  نے قومی شناختی کارڈکوصحت کارڈ کادر جہ دیئے جانے کے اقدام پرخوشی ومسرت کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خا ن کاشکریہ اداکیاہے،کہ انہوںنے غریب عوا م کی صحت کاخصوصی خیال رکھتے ہوئے جوبھی وعدہ کیاتھا،اسے انہوںنے عملی شکل دے کرعوام کے دل جیت لیئے ہیں  راولپنڈی ڈو یژ ن میںتحصیل ٹیکسلاواہ کاعلاقہ پو  ر ی طرح استفا دہ اٹھاسکے گا،اور مستقل مقامی رہا ئشی  افرادکوحکومت کی طرف سے صحت کارڈکااجراء یقینی بناکرغر یب اورضرورتمندلوگوں کی دعا ئیں سمیٹنے کاجوموقع فراہم کیا گیاہے،اس کے اثرات آئندہ آنیوالے انتخابات میںعمران خان کی شاند ارکا میا بی کی صورت میںظاہرہونگے۔

ای پیپر دی نیشن