ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاکنٹونمنٹ اور واہ کنٹونمنٹ میں12ستمبرکومنعقدہونیوالے بلدیا تی انتخابات میںمسلم لیگ ن کے امیدواروںکوعوام کی طرف سے جس شاندارکامیابی سے نوازاگیا،وہ اس بات کی روشن دلیل ہے کہ تحصیل ٹیکسلاکے عوام میاںنوازشریف کے مؤقف کودل وجان سے تسلیم کرتے ہیں،ہمیںعوامی مینڈیٹ کاپوری طرح احسا س ہے،واہ کنٹونمنٹ بورڈاورٹیکسلاکنٹونمنٹ بورڈ کے منتخب ن لیگی کونسلران مضبوط مؤقف کے ساتھ متحدومتفق ہیں اورآئندہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابا ت ہوں،یاعام انتخابات کامعرکہ تحصیل ٹیکسلا واہ کینٹ کے عوام مسلم لیگ ن کوایک بارپھرواضح اکثر یت سے کامیابی دلائینگے،شرط یہ ہے کہ ہمیں اپنی صفو ںکومستحکم رکھناہوگا،ان خیالات کااظہا رسا بق ایم پی ا ے ٹیکسلا،ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی عمر فاروق نے جی ٹی روڈشریف پلازہ نزدنیوسٹی سٹا پ میں متحر ک کونسلرراجہ عامرسعیدکے دفتر میں منعقد ہ خصوصی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرچیئرمین سادات فائونڈیشن سید نذر حسین شاہ،سید امجد حسین شاہ، وائس پریذیڈنٹ کینٹ بور ڈ واہ ملک عارف محمود،سابقہ کونسلرراجہ گلنواز عبا سی،ممبران کینٹ بورڈ واہ ملک امیر سلطا ن ، ملک ارشد محمود، فرخ سلیم خان، چوہدری احسن علی، سخاوت رضا،حاجی محمدشریف،راجہ عبدالقیوم، راجہ محمد جمیل راجہ لعل حیدر، سردار محمد افتخار، زبیرمحمود بٹ گجراتی، آصف شہزاد آف لوسر شرفوبھی موجود تھے ،حاجی ملک عمرفاروق کی دیگراحباب کے ہمراہ راجہ عا مر سعیدکے دفترآمدکے موقع پران کاحاجی محمدشر یف ،راجہ گلنوازعباسی،راجہ عبدالقیوم نے پرجوش خیرمقد م کیا،حاجی عمرفاروق نے کونسلرراجہ عامرسعید کی مد برا نہ سیاست اورعوامی حقوق کے تحفظ کیلئے کی جانیو الی جدوجہدکو سراہااورکہاکہ ہمیںآپس میں متحد ہوکر عوامی خدمت کیلئے کمربستہ ہوجاناچاہیئے،تاکہ عوام نے جس اعتمادکاہم پراظہارکیا،اس اعتمادکوآ ئندہ آنے والے انتخابی معرکوںمیںبھی بحال وبرقر ارر کھاجاسکے۔