لاہور بم دھماکہ: حکومت بری طرح ناکام ہو چکی:میرچنگیز خان جمالی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔ لاہور بم دھماکے میں ملوث عناصر کو فوری طورپر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم اوربے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والی کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں دہشتگردی کی نرسریوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ منصوبہ سازوں کو بھی کچل دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن