کوئٹہ(بیورو رپورٹ)پاکستان غریبوں کی پارٹی کے وائس چیئرمین قیوم بارکزئی نے کہاہے کہ تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں ملک میں مہنگائی کی شرح 12فیصد سے تجاوز کر گئی۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے عوام کی قوت خرید کو ختم کردیا ہے۔ ملک میں ہنگامی بنیادی پر ریلیف فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر انتشار پھیل جائیگا،عوام مہنگائی کے خلاف باہر نکلیں مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 12.66فیصد ہونا لمحہ فکریہ ہے عوام کی قوت خرید تین سال میں کم ہوئی اور اس کے برعکس اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ایک ہی ہفتے میں 22اشیاء کے مہنگے ہونے سے غریب فاقہ کشی پر مجبور ہیںاور متوسط طبقہ پریشان ہے کہ وہ اپنے کنبے کا پیٹ پالے یا دیگر اخراجات پورے کرے۔
ملک میں مہنگائی کی شرح 12فیصد سے تجاوزکرگئی:قیوم بازکزئی
Jan 22, 2022