اسسٹنٹ کمشنرحافظ آباد نے سرکاری سکولوں کے اچانک دورے کئے

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نے مختلف سرکاری سکولوں کے اچانک دورے کیے اور وہاں بچوں اور اساتذہ کی حاضری کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ پرائمسری سکول قلعہ صاحب سنگھ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پیلو اور دیگر سکولوں کا بھی دورہ کیا اور سکولوں میں درس و تدریس کے معاملات سمیت صفائی ستھرائی،شجر کاری اور کورونا ویکسی نیشن کا ریکارڈ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اس موقعہ پر انہوں نے سکول سر براہان اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکولوں میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچوں اور اساتذہ کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سکولوں کے دوروں کا مقصد درس و تدریس کو بہتر بنا کر صوبہ کی سطح پر حافظ آباد کے تعلیمی اداروں کی مجموعی پوزیشن کو ٹاپ پوزیشن میں لانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن