نواز شریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا: چودھری احسان

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری احسان سمراء ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء ،مشیر اور ترجمان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف اور نواز لیگ کیخلاف بیان بازی کرکے عوام میں گمراہ کن پراپیگنڈا کررہے ہیںابھی نواز شریف وطن واپس نہیں آئے ان کی وطن واپسی کے اعلان پر ہی حکومتی ایوانوںمیں تھرتھلی مچ گئی ہے حکومت کو نوازشریف فوبیا ہوگیا ہے ان کی سیاست ملک وقوم کی تعمیر وترقی کی بجائے نواز شریف مخالف گھومتی ہے حکومت اب مہمان اداکارکے طور پر کردارادا کررہی ہے اس کی رخصتی کا وقت آگیا ہے نواز شریف بیانہ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پنجاب سے لیکر بلوچستان تک عوام نواز شریف کو ہی اپنا مسیحا اور نجات دہندہ قرار دے رہی ہے۔ نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی دھماکے کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر پی پی 142 کے کنوینئر ملک عمران اعجاز و دیگربھی ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...