شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلزپارٹی کے نائب صدر آصف الیاس گل نے کہاہے کہ ملکی سیاست میں دو مہینے بڑے اہم ہیںجس میں پیپلزپارٹی اہم کرداراد اکرنے جارہی ہے کیونکہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ملک نت نئے مسائل ،مشکلات اور بحرانوںسے دوچار ہے مہنگائی نے عوام کا کچومرنکال کر رکھ دیا ہے کرپشن اور کمیشن مافیا کا جادو سرچڑھ کر بول رہا ہے کاشتکار،کھاد کیلئے اور غریب عوام آٹے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں پنجاب میںامن وامان کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے کسی جگہ بھی حکومت کی کوئی رٹ نظر نہیں آرہی اس وقت پوری قوم سراپا احتجاج ہے حکمرانوںسے نجات کیلئے پیپلزپارٹی 24 جنوری کو لاہور میں مہنگائی کیخلاف مارچ کے علاوہ 27 فروی کو حکومت کیخلاف لانگ مارچ کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہاکہ حالات تیزی کیساتھ بگڑتے جارہے ہیںحکومت کی کوئی گرفت نظر نہیں آرہی حکمرانوںنے ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا ہے۔
ملک بحرانوںسے دوچار ‘ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی: آصف الیاس
Jan 22, 2022