دہشت گردوں اورسہولت کاروںکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے: شکیلہ سلیم

Jan 22, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ نے لاہور انارکلی بازار دھماکہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کامطالبہ کیا ہے،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ نے بم دھماکے پر گہرے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ دہشت گرد کسی نرمی کے مستحق نہیں،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، انہوں نے کہا کہ دھماکہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ایک بزدلانہ کارروائی ہے ۔مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے ملک و قوم کو متحد ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے دھماکہ کے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لے لیا ہے امید ہے کہ ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزیدخبریں