پنجاب یونیورسٹی نے پانچ پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

لاہور (  لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے فاخرہ شاہد کو انٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں’ماحولیاتی تبدیلی قومی و بین الاقوامی سکیورٹی کیلئے خطرہ : پاکستان اور امریکہ کا تجزیاتی مطالعہ ‘ کے موضوع پر،ربیعہ پرویز عابد کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ’مچھروں کی لارواکش سرگرمی کیلئے جینیاتی بائیوکنٹرول ایجنٹ کی ترقی‘ کے موضوع پر،محمد ارشد کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں’ فلسفہ آفاقی حقیقت پسندی : عالمی طاقتوں کے مابین تعاون یا تصادم ؟ ہنگٹنگٹن کا نظریہ تہذیب اور متبادل امکانات‘ کے موضوع پر،ناذیہ بشیرکوکلینکل سائیکالوجی کے مضمون میں ’آفات میں بچ جانے والے نو بالغوں میں بعدازاسانحہ دبائو اور بعد ازسانحہ نشوونما کے عوامل اور ان نو بالغوں کیلئے نفسیاتی طریقہ علاج کی افادیت ‘ کے موضوع پراوریاسمین بادشاہ کوزوالوجی کے مضمون میں’IL-4 (-590 C/T)اورIL-6 (-174G/C)کا کالے یرقان کی شدت اور تشخیص سے تعلق‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...