لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے مہنگائی کا 74سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ عالمی جریدوں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگائی ترین ملک بن چکا حکومت درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی بجائے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے ۔ عوام کو معلوم ہی نہیں کہ انہیں کن گناہوں کی سزا مل رہی ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر پٹ چکی عوام مہنگائی اور غربت سے لڑ رہے ہیں جبکہ ان کے مسلط کردہ حکومتی کھلاڑی آپس میں دست و گریبان ہیں بیروزگاری کا طوفان نوجوانوں کو طمانچے مار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سرمایہ داروں اور مافیاز نے 22کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔