لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث کے صدر اور جامہ محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمّد نے خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ آج کا مسلمان جنت کی خواہش تو کرتا ہے لیکن اس کے حصول کے لیے جو نیک اعمال درکار ہیں ان سے روگردانی کرتا ہے سب کو معلوم ہے اس دنیا کی زندگی مختصر ،ناپائیدار اور قلیل ہے اور روزانہ اپنے سامنے جنازے اٹھتے دیکھتے ہیں نہیں سوچتے کہ یہ وقت سب پر آنا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اسی گہما گہمی، گناہ و ثواب اور نیکی بدی سے بے نیاز اپنے شب و روز گزار رہے ہیں اور یہ کہ کر جان چھڑا لیتے ہیں کہ اللہ تو غفور و رحیم اور بخشنے والا ہے۔ ہمارے گناہ معاف کر دیگا لیکن ہم یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ وہ اس کے علاوہ جبار اور قہار بھی ہے۔ اس کی رحمت کی طلب کے ساتھ ساتھ اس کے احکامات اور فرائض پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔
جنت سب چاہتے لیکن حصول کیلئے عمل کوئی نہیں کرتا: مولانا فضل الرحمن بن محمد
Jan 22, 2022