کراچی (اسپورٹس رپورٹر)مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ساتویں اور آٹھویں ایڈیشن کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا ہے۔اس شراکت داری کے تحت آئندہ دو ایڈیشنز تک ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مداح ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹنٹ تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھاجاسکے گا اورکرکٹ فینزہیش ٹیگ #KhelegaPakistan کا استعمال کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر ٹورنامنٹ کے ناقابل فراموش لمحات کو ایک ساتھ منا سکیں گے ، جسے دنیا بھر میں موجود ایک ارب سے زائد صارفین دیکھ سکیں گے۔اس سے قبل ٹک ٹاک نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شراکت داری کاکامیاب معاہدہ کیا تھا جسے ڈیڑھ ارب مرتبہ دیکھا گیا۔