اسلام آ باد (آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کو ریلیف دینا پڑے گا یا پھر انھیں گھر بھیجیں گے، دنیا مصنوعی سورج کے تجربات کر رہی ہے اور ہم صدارتی نظام کی بحث میں الجھے ہوئے ہیں ، ملک میں صدارتی نظام کی بحث حکومت نے اپنی نالائقیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے شروع کی۔ سراج الحق نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پارلیمانی اور صدارتی نظام آزما لیے اب پاکستان کو اسلامی نظام چاہیے، آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل ہوتا تو تمام مسائل حل ہو چکے ہوتے۔ انکا کہنا ہے کہ اللہ اور رسول کے حکم کے متصادم نظام، ریاست مدینہ نہیں ریاست بد دینہ ہے، حکومت ریاست مدینہ کے نام پر سیکولر ایجنڈا کو بڑھاوا دے رہی ہے۔