برسلز (آئی این پی)بیلجئم کی نوجوان زارا دنیا بھر میں تنہا پرواز کرنے والی کم عمر ترین خاتون بن گئی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق بیلجئم کی نوجوان زارا دنیا بھر میں تنہا پرواز کرنیوالی سب سے کم عمر خاتون بن گئی، 19 سالہ زارا رتھرفورڈ نے اپنا سفر 18 اگست 2021 کو بیلجیئم کے شہر کورٹریج سے شروع کیا جو20 جنوری 2022 کو ختم ہوا ہے۔زارا رتھرفورڈ نے یہ عالمی ریکارڈ 5 ماہ کے دوران 5 براعظموں میں سفر کیا، جن میں 52 ممالک شمار ہیں، اس دوران 60 سے زائد بار اسٹاپ کیا۔زارا کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے 32ہزار میل پرواز کا چیلنج مکمل کرلیا۔