ابوظبی حملے میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ڈرونز کا استعمال کیاگیا،اماراتی سفیر

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے کہاہے کہ حوثی باغیوں نے ابوظہبی پر حملے میں کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز کا استعمال کیا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جوئش انسٹیٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی آف امریکا کے زیر اہتمام ایک پینل سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف العتیبہ نے کہا کہ کروز میزائلوں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے امتزاج نے متحدہ عرب امارات میں شہری مقامات کو نشانہ بنایا، ان میں سے کئی حملوں کو روکا گیا البتہ کچھ روکے نہیں جا سکے جس کے نتیجے میں تین بے گناہ شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔عتیبہ نے کہا کہ حوثی ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس نے ایک ایسے ملک میں شہریوں پر حملہ کیا جو جنگ میں نہیں تھا۔

ای پیپر دی نیشن