کولمبو (آئی این پی)سری لنکا بدترین معاشی بحران کی زد میں آگیا، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 287 فیصد اضافے کے پیش نظر سری لنکن صدر نے ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں خوردنی اشیاء کی قیمتوں لگاتار اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سری لنکن صدر گوٹابایا راجپکشے نے ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کی ہے جس کے بعد فوج خوردنی کی قیمتوں کا توازن رکھنے میں حکومت کی مدد کرے گی۔صدر نے فوج کو اختیار دیا ہے کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ کھانے پینے کی چیزیں عام لوگوں کو اسی قیمت پر ملے جو حکومت نے طے کیے ہیں۔ماہرین کی جانب سے سری لنکا کی بدحالی کے اسباب میں کرونا وبا زیادہ اہمیت دی گئی ہے جس کی وجہ سے سری لنکا کی سیاحت تقریباً ختم ہوگئی ہے جب کہ بڑھتا سرکاری خرچ اور ٹیکس میں جاری تخفیف بدحالی کی وجوہات میں شامل ہیں۔