میرج ہالز میں ان ڈور شادیوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور( این این آئی )میرج ہالز میں ان ڈور شادیوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔میرج پالز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ کورونا کو جواز بنا کر ان ڈور شادی پر پابندی ناانصافی ہے ،حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق آئوٹ ڈور 300 افراد کی اجازت ہے،تعلیمی اور تجارتی سر گرمیاں جاری ہیں،ٹرانسپورٹ بھی چل رہی ہے لیکن شادی ہالز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔شادی ہالز میں ان ڈور تقریبات پر پابندی امتیازی سلوک ہے ۔ مطالبہ ہے ان ڈور شادی تقریبات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن