دمشق۔(اے پی پی) شام کے شمال مشرقی شہرا لحسک میں داعش کے گروپ نے کردوں کی غویران جیل پر حملہ کر کے اپنے قیدی ساتھیوں کو آزاد کرا لیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کرد قیادت میں شام کی ڈیموکریٹک فورسز نے حملے کی تصدیق کی ہے تاہم فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد نہیں بتائی۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق غویران جیل کے داخلی راستے پر کار بم دھماکہ کیا گیا جس کے بعد دوسرا دھماکا جیل کے آس پاس کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد قیدی فرار ہو گئے ۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ قیدیوں نے جیل کیسے توڑی۔