کوہلو میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘کالعدم تنظیم کا چھپایا گیا بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد:حکام

Jan 22, 2022

کوہلو (آئی این پی)محکمہ انسدادی دہشتگردی (سی ٹی ڈی) سبی ریجن نے بلوچستان کے ضلع کوہلو کے پہاڑی علاقے میں کارروائی  کے دوران کالعدم تنظیم کا چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔جمعہ کو ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کوہلو میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کی جانب سے چھپایا گیا بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود میں 40 شیل، 140 فیوز مارٹر گولے، 65 راکٹ شیلز، 20 دستی بم، 5 روکٹ لاونچر، 1 اینٹی کرافٹ گن شامل ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگرد اسلحہ و گولہ بارود کو مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحہ و گولہ بارود کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور مزید کارروائیاں متوقع ہیں۔

مزیدخبریں