سعودی ولی عہد سے روسی ایلچی کی ملاقات،شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے لیے روس کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لافرنتیف نے ملاقات کی ہے اور ان سے جنگ زدہ ملک کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی ایلچی نے شام میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔روسی ایلچی نے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو روسی صدر ولادی میرپوتین کی طرف سے نیک خواہشات پر مبنی پیغام پہنچایا جبکہ سعودی ولی عہد نے جواب میں صدرپوتین کو نیک تہنیتی پیغام بھیجا۔ملاقات میں سعودی وزیرمملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹرمساعد بن محمد العیبان اور چیف آف جنرل انٹیلی جنس خالد بن علی الحمیدان موجود تھے۔ روس کی جانب سے وزیرخارجہ کے ایلچی اورمشرق اوسط اور شمالی افریقا کے امور کے ڈائریکٹر سفیرالیگزینڈر کنشک بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن