ہر سطح پرپاکستانیت کو فروغ دیا جائے

Jan 22, 2022

نبی مکرمؐ نے جنگوں کیلئے حیات مبارک میں جتنے بھی جرنیل بھیجے پر کوئی فاتح بن کر لوٹا  ۔آپؐ نے ہر سطح پر میرٹ کی اعلی مثال قائم کی ،میرٹ جس کے بارے میں دعوی کیا جاتا ہے کہ یہ قومی زندگی کلئے اتنا ہی اہم ہے جتنا انسانی حیات کیلئے آکسیجن…  وطن عزیز میں  مستقبل کے سی ایس ایس  اور دفاعی افواج میں غیر ملکی زبان میں امتحانات کی تیاری کیلئے نرسریاں ( تعلیمی ادارے) مری ، لاہور ، ایبٹ آباد، بھاولپور اورکراچی میں سرگرم رہے۔جب کہ گورنمنٹ کالج مری کے آٹھ کمروں والے  کالج کو یونیورسٹی بنا دیا گیا ہے بلکل اسی طرح جس طرح اسلام آباد  میںٕ کئی جامعات ایک ایک پلازے میں ہیں ۔ مزید حیرت زدہ کرنے والی بات یہ ہے کہ اسلام آباد کے ایک تفریحی کلب کے قبضہ میں بیالیس ایکڑ کا وہ رقبہ ہے جو غالبا" پاکستان میں سب سے قیمتی رقبہ شمار ہوتا ہے۔ اسی کلب میں کچھ پنشنر خواتین کے پنشن سے متعلقہ مسائل ڈسکس کرنے کے  لئے بطور چیرمین پاکستان پنشنرز فورم مجھے  دعوت دی گئی وہاں پہنچنے پر مجھے ہال میں جانے سے روک دیا گیا کہ میرا ڈریس ان کے ڈریس کوڈ کے مطابق نہ تھا ۔ دراصل میں نے جاگر پہن رکھے تھے کیونکہ بیاسی سالہ بابے کیلئے  جاگرز  سے  چلنا قدرے آسان تھا۔ لیکن ان انگریزوں کے سحرزدہ لوگوں کو اس  سے کوئی غرض نہ تھی۔ میںمختصر خطاب کیلئے اس گھٹن والے ماحول میں چلا گیا ۔ شہریوں کو یہ جان کر مزید حیرت ہو گی  کہ اسلام اباد میں سپریم کورٹ کی مختلف عدالتوں دفاتر، سپریم کورٹ بار اور سائلوں کے انتظار کیلئے صرف ستایس ایکڑ رقبہ ہے بلکہ میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور نرسنگ اسکول اسلام اباد کیلئے صرف پانچ ایکڑ عوامی مفاد میں ہے اگر ہمارا جمہوری نظام جمہوری اور اسلامی بھی  تو   پھر ان غلامی کی ان   نرسریوں کو یونیورسٹیوں کا درجا کیوں نہیں دیا جاتا ہے  (پروفیسر راجہ محمد اسلم خان03005235064 )

مزیدخبریں