شیخ رشید نے انارکلی لاہور میں دہشتگرد حملہ کے بعد تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کو سخت سیکیورٹی اقدامات کی ہدائت کردی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انارکلی لاہور میں دہشتگرد حملہ کے بعد اسلام آباد، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے آئی جی پولیس،سول آرم فورسز، تمام سپیشل ایریاز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں اورتمام صوبوں کے چیف سیکرٹریوں کو سخت سیکیورٹی اقدامات کی ہدائت کردی ہے تاکہ ریاست دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائے جاسکیں اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تحریری احکامات جاری کر دئیے ہیں.

ای پیپر دی نیشن