مری اور رابطوں سڑکوں سے فوری طور پر برف ہٹانے کا بندوبست کیا جائے اور مری میں گاڑیوں کی مقررہ تعداد سے زیادہ آمد پر پابندی یقینی بنائی جائے، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کو متحرک نظر آنا چاہیے، سردار عثمان بزدار
وزیراعلیٰپنجاب سردار عثمان بزدار نے برفباری اور بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مری اور رابطوں سڑکوں سے فوری طور پر برف ہٹانے کا بندوبست کیا جائے اور مری میں گاڑیوں کی مقررہ تعداد سے زیادہ آمد پر پابندی یقینی بنائی جائے، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کو متحرک نظر آنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مری اور رابطوں سڑکوں سے فوری طور پر برف ہٹانے کا بندوبست کیا جائے اور مری میں گاڑیوں کی مقررہ تعداد سے زیادہ آمد پر پابندی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مری میں سیاحوں کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیے، عوام کی جان کا تحفظ ہر لحاظ سے مقدم ہے، غفلت قطعا برداشت نہیں کروں گا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ انتظامی افسران دفتروں سے نکل کر فیلڈ میں حالات پر نظر رکھیں، لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کے پیش نظر پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے۔ انکا کہنا ہے کہ واسا کے افسران فیلڈ میں جا کر ٹیموں کی خود نگرانی کریں اور عوام کی سہولت کے پیش نظر کم از کم وقت میں شہر کی سڑکوں، بازاروں اور نشیبی علاقوں سے پانی کا نکاس یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کو متحرک نظر آنا چاہیے۔