حکومت کا بیرون ملک سفرکیلئے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

بیرون ملک جانے والے مسافر صرف دستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے
 

حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک سفرکیلئے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد بیرون ملک جانے والے مسافر صرف دستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرون ملک سفرکیلئے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک سمیت صوبوں کومراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والےدستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن