راناشمیم بیان حلفی: عدالت پراثراندازہونے کیلئے ڈرامہ رچایاگیا:فواد

اطلاعات ونشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے رانا شمیم کے مقدمے میں اس انکشاف کی تردید نہیں کی ہے کہ حلفیہ بیان نواز شریف کی ہدایات پر ان کے دفتر میں تیار کیا گیا تھا۔انہوں نے آج(ہفتہ) ایک ٹویٹ میں کہا کہ رانا شمیم اور وکیل نے نواز شریف کے دفتر میں حلفیہ بیان ریکارڈ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ڈرامہ عدالت پر اثرانداز ہونے کے لئے رچایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن