اسلام آباد (خبر نگار) رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار بلڈنگ پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ پورے ملک میں زونل رویت ہلال کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرزلاہور، کراچی،کوئٹہ، پشاور میں منعقد کئے جائیں گے، جس میں ماہ رجب المرجب 1444ھ کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔