لاہور (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات 10 بجے کے بعد کاروبار بند نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔ دکانیں و ریسٹورنٹس پیر تا جمعرات رات دس بجے تک بند جبکہ جمعہ سے اتوار رات 11 بجے تک بند کئے جائیں گے۔ 39 دکانوں و ریسٹورنٹس کو خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔ تحصیل شالیمار، کینٹ ، رائیونڈ ، سٹی اور ماڈل ٹاؤن میں بھرپور کارروائیاں کی گئیں ہیں اور تحصیل سٹی میں جلال سنز مال روڈ، چکن لینڈ ہنجروال ملتان روڈ، جلال سنز ایم اے او کالج روڈ، عبدالرزاق برگر پوائنٹ اعوان ٹاؤن، اللہ والے جنرل سٹور اعوان ٹاؤن، کراچی نصیب بریانی اعوان ٹاؤن، لاریب بیکرز اسلام پورہ، کیکس اینڈ بیکس اسلام پورہ بازار، الفضل سویٹس ساندہ روڈ اور علی بابا بیکر گامے شاہ کو سیل کیا گیا۔ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں پاپا جوہن، لئیر بیکری، آپٹپ، سب وے، کے ایف سی، میکڈونلڈ، ریڈ ایپل، بریڈ بیکری اور براڈ وے کو سیل کیا گیا ہے۔ تحصیل شالیمار میں کے ایف سی ریسٹورنٹ مین جی ٹی روڈ باغبانپورہ، پاک سویٹس شالیمار چوک، بٹ سویٹس بیکرز کو باغبانپورہ میں سیل کیا گیا ہے۔ تحصیل رائیونڈ میں کیکس اینڈ بیکس بحریہ ٹاؤن، دی گرین کینال روڈ، منجیب شنواری ہوٹل، بنیرا ای ایم ای، آئس فوڈ ای ایم ای، ریلیش فیملی مارٹ، کشمیری ڈرائی فروٹ، رضا سٹور، لئیرز بیکرز بحریہ ٹاؤن اور دی گارڈن کیفے کو مین کینال روڈ پر سیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح بٹ سویٹس، ڈومینیو پیزا، مالمو سویٹس کو غازی روڈ پر سیل کیا گیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔