لاہور (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی سکول کی طالبہ پر تشدد کرنے والی تین طالبات کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈیفنس اے پولیس کو تین طالبات کی 50,50 ہزار کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے طالبات کو 30 جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا خیال رہے کہ ڈیفنس کے نجی سکول میں نشئے سے منع کرنے پر طالبہ کو ساتھی لڑکیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تھی۔ دوسری طرف طالبہ پر ساتھیوں کے تشدد کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکل دے دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر زنانہ لاہور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے اور کمیٹی کو 3 دنوں میں مکمل جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔