کراچی (این این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ87 ہزار200 روپے ہوگیا۔ 10 گرام سونے کا بھائو ایک ہزار29 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 60 ہزار494 روپے ہے۔