چیئرمین ایف بی آرکا کراچی پورٹ اور لارج ٹیکس پئیرز آفس کا دورہ

Jan 22, 2023


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد نے کراچی پورٹ اور لارج ٹیکس پئیرز آفس کا دورہ کیا۔ کراچی پورٹس کے جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل کے دورے کے دوران چئرمین ایف بی آر نے قومی تجارت کی مزید بہتری  کے لئے موثر حکمت عملی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔  یہ ٹرمینل پہلے اپریزمنٹ ایسٹ کا حصہ تھا، حال ہی میں اسے ایک علیحدہ اپریزمنٹ کلکٹریٹ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے مضبوط قومی معیشت کے لیے ہموار پورٹ آپریشنز کے اہم کردار پر زور دیا۔ انھوں نے موجودہ امپورٹ کمپریشن کے باوجود ایف بی آر کے مجموعی اہداف کو حاصل کرنے میں پاکستان کسٹمز کے نمایاں کردار کو سراہا۔ انہوں نے قیمت کے درست تعین کے طریقہ کار کو بہتر بنا کر غلط/انڈر انوائسنگ کے رحجان کو روکنے کے لیے پاکستان کسٹمز کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔سی ای او، ایس اے پی ٹی، مسٹر سی ایس کم نے چیئرمین کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بندرگاہ کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔چئرمین ایف بی آر  عاصم احمد نے ٹرمینل یارڈز اور برتھ ایریاز کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں عملی مظاہرہ کے ذریعے پورٹ آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین ایف بی آر نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ حکومت تجارت سے متعلقہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ لارج ٹیکس پئیرز آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران چئرمین ایف بی آر نے موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کیل? تفویض کردہ اہداف کے حوالے سے تمام چیف کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو نے تیسری سہ ماہی کا ٹارگٹ حاصل کرنے کی کے   لئے قابل عمل حکمت عملی بھی پیش کی۔ چئرمین ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ جنوری 2023 کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلاپنی کوششیں جاری رکھیں۔ انھوں نے ٹیکس دہندگان کے زیر التوا مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ چئرمین ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو مزید ہدایت کی کہ وہ ریونیو کی حفاظت کیل شوگر ملز کی موثر نگرانی جاری رکھیں۔ 

مزیدخبریں