اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے لیے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے اور آنے والے سالوں میں دوطرفہ تجارت بڑھنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق واشنگٹن میں میریڈیئن انٹرنیشنل سینٹر کے سی ای او سفیر سٹورٹ ہولیڈے سے گفتگو کر رہے تھے۔مسعود خان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاک امریکہ تعلقات کا موجودہ مرحلہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اعلی سطحی دوروں میں ہم نے تجارت، زراعت، کاروبار، ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، سبز توانائی، قدرتی آفات سے نمٹنے، ماحولیات، صحت اور عوام کے درمیان تبادلوں کو ترجیح دی ہے۔اس موقع پر میریڈیئن انٹرنیشنل کے سی ای او نے سفیر کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیم، قیادت کے تربیتی پروگرام، موسمیاتی تبدیلی، ثقافت اور کاروبار کے شعبوں میں قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔
امریکا پاکستان کیلئے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، مسعود خان
Jan 22, 2023