چوہدری نثار کا قومی‘ صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

Jan 22, 2023


اسلام آباد (نیٹ نیوز) ن لیگ کے سابق رہنما اور نواز شریف کے سابق دست راست  چوہدری نثار علی خان نے قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے رابطے اب بھی ہیں لیکن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی کا تعلق متاثر ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں