RMTA میکڈونلڈز نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا اختتام

Jan 22, 2023


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)  ڈی اے کریک کلب میں 6ویں RMTA میکڈونلڈز نیشنل سینئرز اینڈ جونیئرز ٹینس کا اختتام ہوا۔ اے وی ایم رازی نواب مہمان خصوصی تھے جنہوں نے مختلف ایونٹس کے ونر اور رنرز اپ کو ٹرافیاں تقسیم کیں۔ آر ایم ٹی اے کے نادر مرزا نے جونیئرز انڈر 18سنگلز کے فائنل میں ٹاپ سیڈ لاہور کے اسد زمان کوا سٹریٹ سیٹس میں 6-3، 6-3 سے ہرا دیا۔ آر ایم ٹی اے اکیڈمی کے ڈائریکٹر رضا مرزا نے اپنی تقریر میں جونیئر ڈویلپمنٹ پر زور دیا اور اسپانسرز میکڈونلڈز پاکستان اور کریک کلب کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد خالد رحمانی نے رمضان المبارک سے قبل صوبہ سندھ میں مزید دو قومی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مختلف ایونٹس کے فاتحین اور رنر اپ کو مبارکباد دی، ملک کے مختلف حصوں سے 200 سے زائد انٹریز موصول ہوئیں۔ ائیر وائس مارشل رضی نواب نے تمام عمر کے زمرے کے ٹینس مقابلوں کے لیے اپنے مکمل تعاون کی پیشکش کی اور نوجوانوں کے لیے اعلی تعلیم کے لیے ٹینس کے فوائد اور نوجوانوں کے لیے بیرون ملک اسکالرشپ کے بارے میں بتایا اگر وہ کھیل میں مہارت حاصل کرتے ہیں، حتمی نتائج جونیئرز انڈر 18 سنگلز فائنل نادر مرزا نے اسد زمان کو 6-3، 6-3 سے شکست دی۔ انڈر 16 سنگلز فائنل میکائل علی بیگ نے اسد زمان کو 7-5، 6-2 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 14 سنگلز فائنل میکائل علی بیگ نے سمیر زمان کو 4-2، 4-2 سے شکست دی۔ انڈر 12 سنگلز فائنل عبدالرحمن نے ہاجرہ سہیل کو 4-2، 4-5، 4-2 سے شکست دی۔ انڈر 10 سنگلز فائنل راشد علی بقاانی نے ماجد علی کو 5-3، 5-3 سے شکست دی۔ 35 پلس سنگلز فائنل ثاقب ضیا نے شمائل تجمل کو 8-4 سے شکست دی۔ جونیئرز انڈر 18 سنگلز فائنل عامر مزاری اور میکائل علی بیگ نے نادر مرزا اور اسد زمان کو 8-6 سے شکست دی گرلز اوپن سنگلز فائنل ہاجرہ سہیل نے زینب علی کو 8-1 سے شکست دی۔

مزیدخبریں