آسٹریلین اوپن‘ جسیکا اور باربورا کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولااور جمہوریہ چیک کی کھلاڑی باربورا کریجیکووا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں جسیکا پیگولا نے مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک اور باربورا کریجیکووا نے انہیلینا سرہیوینا کو شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔ تیسرے راؤنڈ میں جسیکا پیگولا نے یوکرائن کی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک کو 0-6 اور 2-6سے زیر کیا۔ باربورا کریجیکووا نے یوکرائن کی کھلاڑی انہیلینا کو2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن