ہیلری کے خلاف غیرسنجیدہ  مقدمہ، ٹرمپ اور ان کی وکیل پر 10 لاکھ ڈالر جرمانہ 

Jan 22, 2023


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی وکیل پر دس لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے ٹرمپ اور ان کی وکیل پر سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے خلاف غیر سنجیدہ مقدمے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کے خلاف 2016ء کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کرنے پر مقدمہ کیا تھا۔ ہیلری کلنٹن کے خلاف ٹرمپ کا مقدمہ وفاقی عدالت نے گزشتہ سال ستمبر میں فارغ کر دیا تھا۔
جرمانہ 

مزیدخبریں