سعودی عرب میں 1 لاکھ 60 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے کا منصوبہ


ریاض (کامرس ڈیسک) سعودی عرب نے 1 لاکھ 60 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے کا منصوبہ بنالیا، ثقافت، سیاحت، کھیل اور تفریح کے شعبوں میں 14 بلین سعودی ریال کی سرمایہ کاری سے 28 بلین ریونیو حاصل ہونے کیا جائے گا۔میڈیا کے مطابق ایک سینئر حکومتی اہلکار نے کہا ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب میں ایک انوسٹمنٹ ایونٹس فنڈ کی نقاب کشائی کی گئی ہے، جس سے تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی اور 28 بلین ریال ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔ایونٹس انویسٹمنٹ فنڈ (EIF) کے سی ای او نائیف الرشید نے سعودی ٹی وی الاخباریہ کو بتایا کہ فنڈ اور اس کے شراکت دار 14 بلین ریال مالیت کی سرمایہ کاری کریں گے، اس سرمایہ کاری سے ریونیو 28 بلین ریونیو تک پہنچ جائے گا اور آنے والے سالوں میں لاکھوں ملازمتیں ہوں گی، فنڈ کا مقصد مخصوص اثاثوں کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنا ہے، ان میں 16 تھیٹر، پانچ کنونشن سنٹر، پانچ انڈور ہال، تین گیلریاں، ایک کار ریس ٹریک، شوٹنگ کا میدان اور ایک گھوڑے کی دوڑ کا کورس شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کا مقصد ہدف شدہ شعبوں کی حیثیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مواقع کو بڑھانے اور فروغ پزیر معیشت اور ایک متحرک معاشرے کی تشکیل کے سعودی ویژن 2030ء کے مقاصد کی تکمیل میں تعاون کرنا بھی ہے، جس کے تحت فنڈ 2030ء تک 35 سے زیادہ منفرد سائٹس تیار کرے گا، اس سلسلے میں پہلا اثاثہ اس سال فراہم کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...