اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے گھناونے فعل کی شدید مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بیحرمتی سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اظہار رائے کی آزادی میں کسی صورت نہیں آتی انسانی حقوق کے علمبردار پر تشدد کارروائیاں روکیں اسلام امن کا مذہب ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان تمام مذاہب کے احترام ر یقین رکھتے ہیں۔سویڈش وزارت خارجہ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملہ پر کہا ہے کہ اسلامو فوبیا اشتعال انگیزی خوفناک ہے۔ سویڈش وزیر خارجہ ٹوبیاس ریسٹووم نے کہا کہ سویڈن میں اظہار رائے کی آزادی ہے تاہم آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت بھی اس سے اتفاق کرے۔