اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے سائفر تحقیقات کیلئے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ بین الاقوامی سازش (سائیفر) کے ذریعے عمران حکومت ہٹانے کے معاملے پر دائر تین اپیلوں کو سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیمبر اپیلوں کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری کوکریں گے۔ درخواستوں گزاروں نے سپریم کورٹ سے بین الاقوامی سازش کے ذریعے عمران خان حکومت ہٹانے کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کیں تھیں جس پر رجسڑار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا تھا درخواست گزاران نے رجسڑار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ درخواست گزاروں میں ایڈووکیٹ ذولفقار بھٹہ، سید طارق بدر اور نعیم الحسن شامل ہیں۔
سپریم کورٹ عمران کی حکومت ہٹانے کیخلاف 3 درخواستوں پر پرسوں سماعت کریگی
Jan 22, 2023