لاہور میں آج سے نان 30، روٹی 16 روپے میں ملے گی:  ایسوسی ایشن  

لاہور‘ رائیونڈ (کامرس رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور میں آج اتوار سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر وحید عباسی نے کہا ہے روٹی 16 روپے اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ وحید عباسی نے کہا فائن آٹے کا 80 کلو کا تھیلا 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔ آٹا مہنگا خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا سرکاری ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے تو روٹی کی قیمت کم ہو سکتی ہے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے آٹے کی وافر فراہمی کے باوجود روٹی، نان کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، ضلعی انتظامیہ ایک لاکھ سے زائد آٹے کا تھیلا رائیونڈ میں یومیہ ملنے کے باوجود روٹی نان کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام ہو گئی۔ شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ تحصیل بھر میں ایک لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے فراہم کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ روٹی اور نان کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ مقامی نان بائیوں نے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے نان کی قیمت 25سے 30روپے مقرر کر دی ہے۔کم وزن والے نان کی 25روپے میں فروخت کے ذمہ دار نان بائیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں میدے کی بوری مہنگی مل رہی ہے۔ ہمیں نقصان واقع ہورہا ہے۔ ادھر شہریوں نے ڈی سی لاہور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی لاہور کا رائے ونڈ کے شہریوں سے سوتیلوں جیسا رویہ اختیار کیا ہے۔ شہریوں کے بارہا احتجاج کے باوجود ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ تندور مالکان اور نانبائیوں کی گرانفروشی پر احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے ڈی سی لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ رائے ونڈ تحصیل افسران کمروں سے نکلنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے۔ گرانفروشی پر سخت کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...